Native World News

ن لیگ نے آزاد کشمیر انتخابات کیلیے مزید 5 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

ن لیگ نے آزاد کشمیر انتخابات کیلیے مزید 5 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

مسلم لیگ ن کی جانب سے اب تک 42 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے گئے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی منظوری سے آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات کے لیے مزید پانچ  پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے گئے۔

سینئرصوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب  کے مطابق 18 جون کو 37 امیدواروں کو پہلے ہی پارٹی ٹکٹ جاری ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایل اے 8 راج محل سے ملک محمد نواز خان ، ایل اے 18 عباس پور سے لیگی امیدوارو چوہدری محمد یاسین گلشن ہوں گے جبکہ ایل اے 22 توڑر سے سردار عبد للخالق واثی، ایل اے 36 جموں تین کی سیٹ کیلیے محمد احسن رضا ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایل اے 41  ویلی دو حلقے کیلیے ن لیگ کی ٹکٹ پر محمد عامر شاہ الیکشن لڑیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819224/pmln-issue-ticket-for-ajk-elections-2819224

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.