اگلے چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کا امکان ہے
کراچی میں اگلے تین دن کے دوران موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کے ساتھ صبح و رات کے اوقات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، اگلے چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہنے کا امکان ہے۔
مغربی ہواؤں کے جاری سلسلے کے زیر آج اور کل جیکب آباد، کشور، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، گھوٹکی، سکھر، دادو، خیر پور سانگھڑ، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اور جامشورو کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم جزوی ابر آلود، ہلکی بارش و بوندا باندی کا امکان
کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ایئرپورٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا
صوبے کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی پر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز آندھی اور جھکڑ چلنے کی وجہ سے کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.