پولیس کے مطابق ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران شعیب اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی
لاہور کے علاقے سمن آباد میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے واقعے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ہمسائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا جس کے دوران شعیب اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر زاہد جاں بحق جبکہ حسین زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرکزی ملزمان شعیب، دانیال اور فرجاد کو گرفتار کرلیا۔
زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق شہری کی لاش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبۂ تفتیش کے حوالے کردیا ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او سمن آباد اعتزاز سرویا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.