Native World News

امریکا کا ایرانی میزائل و ڈرون ذخائر سمیت ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا کا ایرانی میزائل و ڈرون ذخائر سمیت  ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سینٹکام نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے 25 جون کو ایم وی ایور لوولی نامی تجارتی جہاز پرحملہ کیا

سینٹکام نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران نے 25 جون کو ایم وی ایور لوولی نامی تجارتی جہاز پرحملہ کیا جس کے جواب میں امریکی فضائیہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخائر اور ریڈار مراکز پر حملے کیے۔

بیان میں کہا گیا کہ تجارتی جہاز رانی کے خلاف ایران کی بلااشتعال کارروائی جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی ہے۔

سینٹکام کے مطابق ایران کا یہ اقدام عالمی تجارت کی اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی آزادی کے لیے بھی خطرہ ہے۔

امریکی فوج نے کہا کہ فورسز آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے کے لیے بدستور موجود ہیں اور ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ہر وقت چوکس ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819388/us-claims-to-have-targeted-iranian-missile-and-drone-stockpiles-including-radar-installations-2819388

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.