Native World News

میناب اسکول حملہ، ایران نے امریکی مؤقف مسترد کرتے ہوئے واقعے کو جنگی جرم قرار دے دیا

میناب اسکول حملہ، ایران نے امریکی مؤقف مسترد کرتے ہوئے واقعے کو جنگی جرم قرار دے دیا

جنگ کے ابتدائی روز جنوبی شہر میناب میں ہونے والے حملے میں 168 بچے شہید ہوئے تھے

ایران نے جنوبی شہر میناب کے اسکول پر میزائل حملے سے متعلق امریکی دعوؤں کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کو فوجی اڈہ قرار دینا حقائق چھپانے کی کوشش ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کا یہ مؤقف کہ متاثرہ اسکول کسی کروز میزائل بیس کے اندر قائم تھا بے بنیاد اور گمراہ کن ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکی حکام 28 فروری کو ہونے والے حملے کی سنگین نوعیت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایرانی ترجمان کے مطابق اسکول کے اوقات میں بچوں سے بھرے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول اقدام ہے۔

The claim by U.S. Central Command (CENTCOM) that the targeted#Shajareh_TayyebehElementary School in#Minabwas located within a "missile launch facility" is a baseless fabrication. an appalling lie.This shameless distortion is a clear attempt to obscure the severe…

امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فوجی انخلا کی قرارداد منظور کر لی

اسماعیل بقائی نے کہا کہ حملے کے منصوبہ سازوں اور اس پر عمل درآمد کرنے والوں کو عالمی قوانین کے تحت جوابدہ بنایا جانا چاہیے۔

دوسری جانب امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کانگریس کی نگرانی کمیٹی کے سامنے پیشی کے دوران اسکول پر حملے کی براہِ راست ذمہ داری قبول کرنے سے گریز کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مقام کے حوالے سے تحقیقات پیچیدہ نوعیت اختیار کرچکی ہیں کیونکہ امریکی مؤقف کے مطابق اسکول ایک فعال ایرانی میزائل تنصیب کے قریب واقع تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگ کے ابتدائی روز جنوبی شہر میناب میں ہونے والے حملے میں 168 بچے شہید ہوئے تھے جس کے بعد ایران بھر میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ادھر بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کی ابتدائی تحقیقات میں اس امکان کو نظرانداز نہیں کیا گیا کہ اسکول کی تباہی امریکی کارروائی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813842/minab-school-attack-iran-rejects-us-stance-calls-incident-a-war-crime-2813842/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.