Native World News

کراچی، قائدآباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، قائدآباد میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد کے علاقے قائدآباد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلہ شیر پاؤ اسٹار گراؤنڈ کے قریب پیش آیا، جہاں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔

اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں دونوں مبینہ ڈاکو زخمی ہو گئے۔

کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار

کراچی، شہر میں مختلف پولیس مقابلوں میں 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت محمد لقمان اور فدا الرحمان کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، غیر قانونی ہتھیار اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813703/police-encounter-in-karachi-quaidabad-2-robbers-arrested-in-injured-condition-2813703/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.