Native World News

پنجاب پولیس نے ایک سال میں 41 ارب روپے سے زائد اضافی خرچ کردیے

پنجاب پولیس نے ایک سال میں 41 ارب روپے سے زائد اضافی خرچ کردیے

ایک سال میں 41 کروڑ کے شیل، سی سی ڈی کو 1 ارب 33 کروڑ کی گی اضافی گرانٹ دی گئی

لاہور: پنجاب پولیس نے ایک سال کے دوران 41 ارب روپے سے زائد کے اضافی اخراجات کرڈالے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے مالی سال 2025-2026 کیے جانے والے اضافی اخراجات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے ایک سال کے دوران 41 ارب روپے سے زائد کے اخراجات مختلف سیکورٹی انتظامات،خریداری کے لئے کئے۔ سی ٹی ڈی کے لئے خصوصی سامان خریدنے کے لئے 43 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران جلائی یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیوں کی مرمت پر 5 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 1 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کی سپلمنٹری گرانٹ دی گئی۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان اور کوہ سلمان کے علاقوں میں سی ٹی ڈی کا دائرہ اختیار بڑھانے کے لئے 46 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔ صوبہ بھر میں مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس کو 89 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔

صوبے میں پولیس کے لئے 20 جدید ترین محفوظ آرمرڈ سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کے لئے 1 ارب روپے کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ مظاہروں کو منتشر کرنے اور قابو پانے کے لئے 45 کروڑ روپے کے آنسو گیس کے شیل خریدے گئے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819094/punjab-police-spent-more-than-rs-41-billion-in-excess-in-one-year-2819094

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.