Native World News

بجٹ 2026-2027 پیٹرولیم لیوی پر بڑے اضافے کی تجویز

بجٹ 2026-2027 پیٹرولیم لیوی پر بڑے اضافے کی تجویز

ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا ہدف 3 ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، وزیر خزانہ

حکومت نے آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کے ہدف میں بڑا اضافہ تجویز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کا ہدف 3 ارب 45 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس کے علاوہ آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی کا ہدف 15 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817247/govt-advise-to-increase-petroleum-levy-budget-2026-2027-2817247/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.