Native World News

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنیوالے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کیلیے انعام کا اعلان

عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنیوالے سندھ پولیس کے کانسٹیبل کیلیے انعام کا اعلان

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حمزہ احمد کی کامیابی سندھ پولیس اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے

آئی جی سندھ نے  عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی سند اور انعام کا اعلان کر دیا۔

بینکاک میں منعقدہ سینئر فزیکس مقابلے میں سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حمزہ احمد کی کامیابی سندھ پولیس اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے، وطن واپسی پر کانسٹیبل حمزہ احمد کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور عزم سے عالمی سطح پر کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اور حمزہ احمد نوجوانوں کے لیے مثال ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817515/reward-announced-for-sindh-police-constable-who-brought-glory-to-pakistan-at-the-global-level-2817515

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.