Native World News

اسکواش چیمپئن شپ2026؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے چین میں کامیاب آغاز کر دیا

اسکواش چیمپئن شپ2026؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے چین میں کامیاب آغاز کر دیا

گرلز انڈر15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہنور علی نے اینا  یوگئے کو 10 منٹ میں 0-3  سے ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی

33ویں ایشین جونیئر انفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سفر کا کامیاب آغاز کر دیا۔

چین کے شہر پانزیہوا میں 24 مئی تک کھیلی جانے والی چیمپئین شپ میں بوائز انڈر 19   ایونٹ  کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز نے  27 منٹ کے  آسا ن مقابلے میں رازاکا ایدھمی سلیمان کو0-3 سے شکست دے  کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

عبداللہ کو پہلے راونڈ میں بائی ملی تھی،بوائز انڈر17 ایونٹ کے پہلے راونڈ میں نعمان خان نے صرف 18 منٹ میں چین کے  لیاو زونگ  یو  اورمحمدعمیرعارف نے  پیماوت پون سریپوک (  تھائی لینڈ)کو20 منٹ میں 0-3 سے قابو کرلیا۔

بوائز انڈر15  کے پہلے راونڈ میں سہیل عدنان نے  الیکزینڈر موراتیدس کو 11 منٹ  اور بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفیٰ  خان نے جوزف  الیکزینڈرچانگ کو 23 منٹ میں کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے شکست دے دی۔

گرلز انڈر15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہنور علی نے اینا  یوگئے کو 10 منٹ میں 0-3  سے ہرا کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی ، ان کی بہن سیڈ8 سحرش علی نے  دوسرے راونڈ میں  36 منٹ کی جدوجہد کے بعد ایک گیم کی قربانی دے کر زویو چین یان( چین) کو1-3کی  شکست سے دو چار کردیا۔

دونوں بہنوں  کو پہلے راونڈ میں بائی ملنے پر براہ راست دوسرے راونڈ میں شرکت کا حق ملا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813951/squash-championship-2026-pakistani-players-make-a-successful-start-to-their-journey-2813951/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.