Native World News

چکوال: سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت: ابتدائی تفتیش میں سنگین انکشافات

چکوال: سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے 9 سالہ آسٹریلوی بچی کی ہلاکت: ابتدائی تفتیش میں سنگین انکشافات

ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں واقعے کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز اور پروٹوکولز کی خلاف ورزی قرار دیا گیا

پنجاب کے شہر چکوال میں سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے 9 سالہ بچی کی ہلاکت کے واقعے میں ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں، جن میں واقعے کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) اور پروٹوکولز کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق اہلکار نے ٹارگٹ کی واضح شناخت اور سمت کا تعین کیے بغیر فائرنگ کی، جبکہ ڈاکوؤں کے گلی میں چھپ جانے کے بعد وہ صورتحال سے لاعلم رہا۔

تفتیش میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران سی سی ڈی اہلکار نے سیفٹی معیار کو نظر انداز کیا اور بروقت حکمت عملی اختیار کرنے کے بجائے سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود اہلکار نے آپریشنز پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے خود ہی کارروائی جاری رکھی۔

انکشاف ہوا ہے کہ فائرنگ کے دوران ڈاکوؤں نے چکوال میں اس سے قبل بھی چار وارداتیں کی تھیں، تاہم سیف سٹی نظام کے باوجود انہیں فوری طور پر ٹریس نہیں کیا جا سکا۔

تحقیقات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ پر ابتدائی فائرنگ ڈاکوؤں کی جانب سے کی گئی، جبکہ مجموعی واقعے میں ایک سی سی ڈی اہلکار کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

حکام نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جامع تحقیقات جاری ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817773/chakwal-9-year-old-australian-girl-killed-in-shooting-by-ccd-officer-serious-revelations-in-initial-investigation-2817773/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.