Native World News

سپر مارکیٹ پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، دو راہگیر زخمی

سپر مارکیٹ پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، دو راہگیر زخمی

سپرمارکیٹ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم تلاش ایپ کی مدد کوششیں جاری ہیں

کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

لیاقت آباد سپر مارکیٹ پولیس نے گشت کے دوران لیاقت آباد ڈاک خانہ چونا ڈپو کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا جو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول، میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

زخمی شہریوں کی شناخت  40 سالہ زین اور 24 واصف کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا تاہم فوری طور پر دونوں ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے پولیس تلاش ایپ کی مدد سے ان کی شناخت کے لیے کوششیں کر رہی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819385/super-market-police-firing-exchange-2-robbers-killed-2819385

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.