Native World News

بیٹ مار کر اشتہاری بورڈ توڑنا مہنگا پڑگیا، آئی سی سی نے سلمان آغا کو سزا سنادی

بیٹ مار کر اشتہاری بورڈ توڑنا مہنگا پڑگیا، آئی سی سی نے سلمان آغا کو سزا سنادی

آئی سی سی نے سلمان آغا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے

پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا کو بنگلادیش کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری طور پر تنبیہ جاری کر دی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سلمان آغا نے لیول ون کے ضابطے کی خلاف ورزی کی جو میچ کے دوران کرکٹ سامان، گراؤنڈ کے آلات یا دیگر اشیا کے ساتھ نامناسب رویے سے متعلق ہے۔

Cleaned up! Taijul Islam strikes again as Bangladesh tighten their grip 🇧🇩#BANvPAK#Bangladesh#Cricket#Tigerspic.twitter.com/gHxo7ymziS

یہ واقعہ پاکستان کی دوسری اننگز کے 82ویں اوور میں پیش آیا جب سلمان آغا نے آؤٹ ہونے کے بعد واپس پویلین جاتے ہوئے غصے میں اشتہاری بورڈ پر بیٹ دے مارا۔

سلمان علی آغا آؤٹ ہونے کے بعد شدید غصے میں نظر آئے، جہاں وہ اشتہاری بورڈ پر شاٹ مارتے دکھائی دیےان کی باڈی لینگویج واضح بتا رہی تھی کہ وہ اپنی وکٹ ضائع ہونے پر کتنے مایوس تھےپاکستان کے لیے اس وقت ان کی وکٹ میچ کا ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی تھی#PAKvBAN#cricket…pic.twitter.com/c29KL1z8Dp

اس حرکت کے باعث میچ ریفری نے ان کے خلاف کارروائی کی۔

آئی سی سی نے سلمان آغا کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا ہے۔

گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کی دوسری خلاف ورزی ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد دو ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مارچ میں ڈھاکا میں بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران بھی وہ اسی نوعیت کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے۔

سلمان آغا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کرو کی جانب سے تجویز کردہ سزا قبول کر لی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813921/salman-ali-agha-reprimanded-for-breaching-icc-code-of-conduct-2813921

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.