Native World News

کراچی: شوہر کےتشدد سے18سالہ لڑکی کی ہلاکت،مصباح کے سر کے زخم میں چائے کی پتی بھرنے سمیت اہم انکشافات

کراچی: شوہر کےتشدد سے18سالہ لڑکی کی ہلاکت،مصباح کے سر کے زخم میں چائے کی پتی بھرنے سمیت اہم انکشافات

انویسٹی گیشن پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو خط ارسال کردیا

سرجانی ٹاؤن میں شوہرکے وحشانیہ تشدد سے جاں بحق ہونے والی 18 سالہ مصباح کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، انویسٹی گیشن پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو خط ارسال کردیا۔

انویسٹی گیشن پولیس نے مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے قبرکشائی کے لیے مجسٹریٹ کو خط ارسال کردیا، انویسٹی گیشن پولیس نے دوران تفتیش مقتولہ کے قتل کے الزام میں گرفتارشوہرشہریاربٹ کے خلاف کئی ایم شواہد حاصل کرلیے جبکہ گرفتارشوہرشہریاربٹ نے دورانِ تفتیش اپنےجرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

انویسٹی گیشن حکام نے ایکسپریس کوبتایا کہ دوران پولیس نے اس آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکے بیان ریکارڈ کرلیاجومصباح کوشدید زخمی حالت میں ملیرسے سرجانی ٹاؤن لیکرپہنچا تھا آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ مصباح شدید زخمی حالت میں تھی اوراس کی حالت اتنی زیادہ خراب تھی کہ مصباح سے بولا تک نہیں جا رہا تھا۔

شدید زخمی مصباح بار بار صرف یہ التجا کر رہی تھہ کہ  اسے جلدی سے اس کے اہلخانہ تک پہنچا دیں اس کا شوہراسے تلاش کررہا ہوگا۔

اگرمیں اسےمل گئی تھی شوہرمجھے مزید تشدد کا نشانہ بنا ڈالےگا،انویسٹی گیشن پولیس حکام کے مطابق دوران تفتیش پولیس نے آلہ قتل (پیج کس) بھی برآمد کرلیا ہے،پیج کس گرفتار ملزم شہریار بٹ کے گھر کے باورچی خانے سے سنگ سے برآمد ہوا۔

گرفتارملزم نے مصباح کو تشدد کانشانہ بنانے کے دوران اس کے سر پرپیج کس سے وارکیا تھا جس کے نتیجے میں مصباح شدید زخمی ہوگئی تھی اورمصباح کے جاں بحق ہونے کی وجہ بھی اس کے سر پر پیج کس کا وہی وار تھا انویسٹٰی گیشن حکام کا کہنا ہے گرفتارملزم شہریاربٹ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش مصباح کو تشدد کا نشانہ بنانے اورمصباح کےسرپرلگنے والےزخم میں چائے کی پتی بھرنے اور اسے گھر سےنکالنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس  کے مطابق گرفتار ملزم کمیشن پرقطسوں کی دکان میں ری کوری کا کام کرتا تھا واقعےکے بعد ملزم اپنے گھرچھوڑ کر فرار ہو گیا اوراپنی بہن سے رقم لینے گیا تھا اوراس کا سامان بھی بندھا ہوا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ملزم کی گرفتاری میں کچھ منٹوں کی تاخیر ہوتی توملزم لاہورفرارہونے میں کامیاب ہوجاتا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم شہریار بٹ نے دوران تفتیش 3 شادیوں کا بھی اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817473/karachi-18-year-old-girl-dies-due-to-husbands-violence-important-revelations-including-tea-leaves-stuffed-in-misbahs-head-wound-2817473

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.