Native World News

کراچی، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم سے ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان تصادم سے ٹریفک کی روانی متاثر

حادثے کے باعث ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے سامنے ٹریلر اور کوسٹر کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ تصادم اتنا شدید تھا کہ کوسٹر کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

کراچی: گھگھر پھاٹک سالار گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

کراچی؛ سپرہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر نے چیکنگ پر تعینات پولیس موبائل کو رونڈ ڈالا، 2 اہلکار شہید

حادثے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹانے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کے باعث ناردرن بائی پاس پر یوسف گوٹھ کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہو کر رہ گئی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا انتظام کرتے ہوئے گاڑیوں کو ناردرن بائی پاس سے مشرف کٹ جبکہ ٹی کراسنگ سے حب ریور روڈ کی جانب موڑ دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813705/traffic-flow-disrupted-after-collision-between-trailer-and-coaster-on-karachis-northern-bypass-2813705/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.