حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا
سندھ میں بھی اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان سامنے آگیا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی، حکام نے بتایا کہ فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولوں پر ہوگا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے اسکولوں میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یہ اعلان وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
School Holidays In Punjab Will Start from The 22nd of May Till The 24th of August
صوبائی وزیرتعلیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں 22مئی سے شروع ہوںگی، انشاء اللہ 24اگست کو اسکول دوبارہ کھلیں گے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.