Native World News

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی مضبوط کارکردگی، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی مضبوط کارکردگی، سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم

13 نئی کمپنیوں نے اوسطاً 47 فیصد منافع دے کر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی کمپنیوں کی لسٹنگ سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حالیہ برسوں کے دوران لسٹ ہونے والی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاروں کو نمایاں منافع فراہم کیا۔ 13 نئی کمپنیوں نے اوسطاً 47 فیصد منافع دے کر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا۔

زاریا لمیٹڈ کے شیئرز میں 179.5 فیصد جبکہ نیٹس انٹرنیشنل کمیونیکیشن کے شیئرز میں 154.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت مختلف شعبوں کی نئی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کیے۔

نئی کمپنیوں کی غیر معمولی کارکردگی پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہتر ہوتے ماحول کی نشاندہی کرتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816803/pakistan-stock-exchange-strong-performance-boosting-investor-confidence-2816803/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.