اخراجات اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی، حکام
حج 2027 کے لیے ملک بھر سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی دو روز میں لاکھوں افراد نے اپنے نام رجسٹر کروالیے۔
حکام کے مطابق حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کی عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ہوئی ہے اور پہلے دو دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ آن لائن پورٹل سے 46 ہزار جبکہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے 5 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹر ہوئے ہیں، جن میں سے 41ہزار افراد نے سرکاری اسکیم جبکہ 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج کا انتخاب کیا۔
اسی طرح پنجاب سے 24 ہزار، سندھ سے 16 ہزار، خیبر پختونخوا سے 7 ہزار، اسلام آباد سے 3 ہزار، بلوچستان سے 800، کشمیر سے 260 اور گلگت بلستان سے 77 عازمین رجسٹر ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد اور 21 ہزار خواتین شامل ہیں اور رجسٹرڈ عازمین حج میں 30 سے 48 سال عمر کے افراد کی تعداد نمایاں ہے۔
مزید بتایا گیا کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپرلیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز کے تحت حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن ڈرائیو بلا تعطل جاری رہے گی۔
بیان کہا گیا کہ اخراجات اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.