Native World News

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دھماکا خیز آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا دھماکا خیز آغاز، میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے دی

میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باضابطہ آغاز شاندار افتتاحی تقریب اور پُرجوش مقابلے کے ساتھ ہوگیا، جہاں مشترکہ میزبان میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

میکسیکو سٹی کے تاریخی میکسیکو سٹی اسٹیڈیم (ایستادیو ازٹیکا) میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ میکسیکو کی جانب سے جولین کوئینونیس نے پہلے ہاف میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ تجربہ کار اسٹرائیکر راول خیمنیز نے دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی پر مہر ثبت کر دی۔

فیفا ورلڈ کپ کی 23ویں ایڈیشن کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقا کی ٹیم میکسیکو کے دباؤ کا مقابلہ نہ کر سکی اور دفاعی غلطیوں نے اس کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔ میچ میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی بھی جنوبی افریقی ٹیم کو مہنگی پڑی، کیونکہ اس کے دو کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر میچ میں تین ریڈ کارڈز جاری کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو ریڈ کارڈ جنوبی افریقا اور ایک میکسیکو کے کھلاڑی کو دکھایا گیا۔

2 - South Africa are the first team to receive two red cards in a FIFA World Cup match since 2006, when both Portugal. Netherlands had two players sent off in their round of 16 clash.Nuremberg.pic.twitter.com/BkrS3TSngx

جنوبی افریقا کے لیے یہ شکست کئی حوالوں سے مایوس کن رہی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ 2010 کے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھی میکسیکو اور جنوبی افریقا آمنے سامنے آئے تھے، جہاں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، تاہم اس بار میکسیکو نے مکمل برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کو کوئی موقع نہیں دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوبی افریقا ورلڈ کپ کے ایک میچ میں دو ریڈ کارڈ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2006 کے ورلڈ کپ میں پرتگال اور نیدرلینڈز کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کے میچ میں دونوں ٹیموں کے دو، دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا گیا تھا۔

ورلڈ کپ 2026 کے افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں میزبان ملک کی ثقافت اور فٹبال سے وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ اس ایڈیشن میں مجموعی طور پر 104 میچز کھیلے جائیں گے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے۔

دوسرے میزبان ممالک کینیڈا اور امریکا اپنی مہم کا آغاز بالترتیب جمعہ اور ہفتہ کو کریں گے، جبکہ دفاعی چیمپئن ارجنٹائن اپنا پہلا میچ الجزائر کے خلاف کھیلے گی۔

میکسیکو نے پہلے ہی میچ میں واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ صرف میزبان ہی نہیں بلکہ ٹائٹل کے سنجیدہ امیدواروں میں بھی شامل ہے، جبکہ جنوبی افریقا کو اگلے میچوں میں واپسی کے لیے اپنی کارکردگی اور نظم و ضبط دونوں بہتر بنانا ہوں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817119/fifa-world-cup-2026-kicks-off-with-a-bang-with-hosts-mexico-defeating-south-africa-2-0-2817119

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.