Native World News

مشرقِ وسطیٰ بحران اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئرانڈیا کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز

مشرقِ وسطیٰ بحران اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ایئرانڈیا کا خسارہ 2 ارب ڈالر سے تجاوز

سنگاپور ایئرلائنزکی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا

مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کےباعث گرتی بھارتی معیشت پربیرونی سرمایہ کاروں کاعدم اعتماد مزید بڑھ گیا

ایئرانڈیا کی شیئر ہولڈر سنگاپور ایئرلائنزکی رپورٹ نے بھارتی ایوی ایشن کی گرتی ساکھ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ بین الاقوامی نیوزایجنسی رائٹرز نے بھارتی ایوی ایشن کی پستی کو آشکار کیاکہ بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کا سالانہ خسارہ 2ارب ڈالرسےتجاوزکرچکا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اورپاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سےایئر انڈیا شدید مشکلات کا شکار  ہے، گزشتہ چند ماہ میں ایئرانڈیا اپنی کئی بین الاقوامی پروازیں بند کرچکی،سرمایہ کاری میں بھی شدید کمی آئی ہے۔

بھارتی ایئرلائن ایئرانڈیا کے سالانہ منافع میں57.4 فیصد  کمی ریکارڈ کی گئی جومزید بڑھنےکی توقع ہے۔

ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی جانب سےموثرحکمت عملی کے باعث بھارتی ایئرلائن کو تاحال شدید نقصانات کا سامنا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813308/india-airlines-on-loses-because-of-pakistan-2813308/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.