Native World News

’ سی سی ڈی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے آسٹریلوی خاندان کو دانستہ نشانہ بنایا ‘

’ سی سی ڈی اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے آسٹریلوی خاندان کو دانستہ نشانہ بنایا ‘

جسٹس صداقت علی خان نے اعتراضات سمیت درخواست کی سماعت کی

سانحہ چکوال میں 9 سالہ ہانیہ کے قتل کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور تفتیش ایف آئی اے سے کرانے کے لیے آئینی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سی سی ڈی اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ ہانیہ جاں بحق ہوئی، جبکہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاندان کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق یہ واقعہ شہریوں کے بنیادی حقوق پر سنگین حملہ اور ریاستی اداروں کے اختیارات کے استعمال پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ چکوال صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ایک آزاد اور خودمختار عدالتی کمیشن قائم کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب ہائی کورٹ آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے، تاہم جسٹس صداقت علی خان نے اعتراضات سمیت درخواست کی سماعت کی۔

Source: https://www.express.pk/story/2818066/ccd-officers-deliberately-targeted-australian-family-by-firing-indiscriminately-2818066/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.