Native World News

کراچی: سمندر میں دورانِ سیر تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں سے غیر ملکیوں کی کشتی الٹ گئی

کراچی: سمندر میں دورانِ سیر تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں سے غیر ملکیوں کی کشتی الٹ گئی

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور سندھ پولیس نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا

کراچی کے سمندر میں دورانِ سیر تند و تیز ہواؤں کے باعث بلند لہروں سے کشتی الٹ گئی۔

حادثے میں سمندر میں سیر و تفریح کے لیے کشتی پر سوار چار غیر ملکی مہمان ڈوبنے سے بال بال بچ گئے۔ واقعے کے دوران تین افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی اور بحفاظت کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

کشتی پر سوار ایک شخص کھلے سمندر کی خطرناک لہروں میں پھنس گیا۔ اس دوران ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے، جو مچھلی کے شکار کے لیے سمندر میں موجود تھے، متاثرہ شخص کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا۔

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان نیوی اور سندھ پولیس نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔ تمام غیر ملکی سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے بعد طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چیک اپ مکمل ہونے کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

غیر ملکی شہریوں نے پاکستانی ماہی گیروں اور ریسکیو اداروں کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813313/karachi-a-boat-carrying-foreigners-capsized-due-to-high-waves-caused-by-strong-winds-while-traveling-at-sea-2813313/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.