Native World News

عمران خاں کی اسپتال منتقلی کےمعاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

عمران خاں کی اسپتال منتقلی کےمعاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر

چیمبر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اختیارات سے تجاوز کیا اور دستیاب ریکارڈ کو نظرانداز کیا

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کردی۔

چیمبر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اختیارات سے تجاوز کیا اور دستیاب ریکارڈ کو نظرانداز کیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ انتظامی نہیں بلکہ عدالتی فورم پر ہونا چاہیے۔

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور وکالت نامے پر دستخط کی اجازت نہیں دی گئی۔ وکلاء نے متعدد بار اڈیالہ جیل جا کر دستخط لینے کی کوشش کی مگر رسائی نہیں دی گئی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاور آف اٹارنی کورئیر کے ذریعے بھی بھجوائی گئی تاہم حکام نے تعاون نہیں کیا۔ اسی معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی علیحدہ رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔

چیمبر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجبوری کے تحت درخواست اٹارنی کے ذریعے دائر کرنا پڑی۔ استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کا 18 مئی 2026 کا اعتراضاتی حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست کو نمبر لگا کر باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور کیس کو فوری بنیادوں پر سماعت کے لیے رکھا جائے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814030/chamber-appeal-filed-against-registrars-offices-objections-on-imran-khans-hospital-transfer-2814030/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.