Native World News

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا ہوئی ہے

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید جناح کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صنم جاوید کے شوہر کے مطابق اہلیہ کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا ہے، انکی بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا ہوئی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2812479/sanam-javed-shifted-from-jail-to-hospital-after-her-health-deteriorated-2812479/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.