Native World News

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے بعد نتیش کمار ریڈی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے

ماں کی کال آنے پر بھارتی کھلاڑی نتیش کمار ریڈی نے لائیو پریس کانفرنس روک دی۔

افغانستان کے خلاف بھارت کی فتح کے بعد ایک خوشگوار اور ہلکا پھلکا لمحہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی نے اپنی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کے دوران اچانک اپنی والدہ کی کال اٹھا لی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میچ کے بعد نتیش کمار ریڈی میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اسی دوران ان کا فون بجنے لگا جو مائیک کے قریب ہی رکھا تھا۔

ریڈی نے فوراً صحافیوں سے معذرت کی اور کال اٹھا لی۔

انہوں نے اپنی والدہ سے تیلگو زبان میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پانچ منٹ کے بعد دوبارہ کال کریں گے۔

The post-match presser can wait but a call from Mom simply cannot 😊#TeamIndia|#INDvAFG|@IDFCFIRSTBank|@NKReddy07pic.twitter.com/23OUBNZvYH

ان کا یہ معصوم سا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پریس کانفرنس انتظار کرسکتی ہے لیکن ماں کی کال نہیں۔‘

Source: https://www.express.pk/story/2817609/indian-player-stops-live-press-conference-for-receiving-a-call-from-his-mother-2817609

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.