وینزویلا کے زلزلے میں 160 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور تعداد ہزار تک جانے کی امید ہے
رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے حالیہ تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ وینزویلا کے عوام کے لیے 100 ہزار یورو تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹی کن کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ امدادی رقم پوپ کے خیراتی ادارے اپاسٹولک المونری کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے جو دنیا بھر میں قدرتی آفات، جنگوں اور دیگر بحرانوں سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کا ذمہ دار ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ مالی امداد وینزویلا میں حالیہ دو طاقتور زلزلوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں بنیادی ضروریات، ہنگامی امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
یہ امداد مقامی کیتھولک چرچ اور فلاحی اداروں کے ذریعے ضرورت مند افراد تک پہنچائی جائے گی تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
پوپ لیو چہاردہم نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ وینزویلا کے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کرے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں وینزویلا میں آنے والے دو شدید زلزلوں کے باعث متعدد عمارتیں متاثر ہوئیں، بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہونا پڑا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.