Native World News

جنگ بندی میں کردار کا اعتراف، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

جنگ بندی میں کردار کا اعتراف، امریکی رکن کانگریس کا وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کے لیے مخلصانہ تشکر اور دائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی کی گئی ہے، امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے لیے مخلصانہ تشکر اور دائمی قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین اور امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی پر دلی طور پر مشکور ہوں۔ جیک برگمین کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات دیرپا اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔

امریکی رکنِ کانگریس کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اور مثبت سفارتی کردار کا عوامی سطح پر اعتراف کرچکے ہیں۔

جیک برگمین نے مزید کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔

امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائیامریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خطکانگریشنل پاکستان کاکس کا پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کے لیے مخلصانہ تشکر اوردائمی قدردانی کا…pic.twitter.com/f3j3pxFLYv

Source: https://www.express.pk/story/2813353/us-congressmans-letter-of-appreciation-to-prime-minister-field-marshal-acknowledging-role-in-us-iran-ceasefire-2813353

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.