Native World News

مقبوضہ کشمیر کے شہری کی آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں پر کڑی تنقید

مقبوضہ کشمیر کے شہری کی آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں پر کڑی تنقید

آزاد جموں و کشمیر کے لوگ آزادی کی اصل قیمت سے ناواقف ہیں، شہری

مقبوضہ کشمیر کے شہری نے آزاد جموں و کشمیرمیں انتشار پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دی ۔

مقبوضہ کشمیر کے شہری نے سری نگر سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیرکے لوگ آزادی کی اصل قیمت اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے ناواقف ہیں۔

شہری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آ کر دیکھو کہ یہاں عزتیں پامال ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کیا حالات ہیں اورتم آزاد  جموں وکشمیرمیں مہاجرین کی نشستوں پرشور مچا رہے ہو؟۔

شہری نے مزید کہا کہ آزاد جموں وکشمیر میں انتشار پھیلانے والے شرپسند عناصر اجیت دوول کے پالتو ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان کا یہ پیغام ان شرپسندوں  کیلئے واضح پیغام ہے جو آزادکشمیر کے امن کو داو پر لگانا چاہتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817606/a-citizen-from-iok-to-azad-kashmir-2817606

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.