Native World News

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی

بلوچستان میں 5.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جب کہ اس کا مرکز کوہلو سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 10 بج کر 58 منٹ پر بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تقریباً 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا، جس کے جغرافیائی نقاط 30.40 درجے شمالی عرض بلد اور 69.68 درجے مشرقی طول بلد ریکارڈ کیے گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2819302/strong-earthquake-tremors-in-balochistan-2819302

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.