Native World News

فیفا ورلڈ کپ، آئیوری کوسٹ نے کوراکاؤ کو شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈ کپ، آئیوری کوسٹ نے کوراکاؤ کو شکست دے کر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

کوراکاؤ کو میچ میں 2-0 سے شکست ہوئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں آئیوری کوسٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوراکاؤ کو شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

گروپ ای میں اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے آئیوری کوسٹ کو صرف ایک پوائنٹ درکار تھا، تاہم ٹیم نے محتاط کھیل کے بجائے جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور میچ کے ساتویں ہی منٹ میں برتری حاصل کر لی۔

یان دیومانڈے نے کوراکاؤ کے دفاع سے گیند چھین کر نکولس پیپے کو پاس دیا جنہوں نے آسانی سے گیند جال میں پہنچا دی۔

میچ کے 65 ویں منٹ میں سابق آرسنل اسٹار نکولس پیپے نے بائیں پاؤں سے شاندار شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی اور ٹیم کی دوسرا گول اسکور کیا جسے کوراکاؤ کے گول کیپر ایلائے روم روک نہ سکے۔

اس کامیابی کے ساتھ آئیوری کوسٹ نے گروپ ای میں 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور پہلی بار ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جگہ بنا لی۔

Source: https://www.express.pk/story/2819273/fifa-world-cup-ivory-coast-defeats-curacao-to-reach-knockout-stage-for-first-time-2819273

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.