Native World News

آئی سی سی نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی جذبات بھری ویڈیو شیئر کر دی

آئی سی سی نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی جذبات بھری ویڈیو شیئر کر دی

آئی سی سی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کے بہت سارے جذبات۔‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی ایک جذبات سے بھری ویڈیو شیئر کردی۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو جذباتی انداز میں  اور مسکراتے ہوئے بھی دکھایا گیا جبکہ ویڈیو میں کپتان کے ساتھ  گراونڈ میں شائقین اور مداحوں کو سیلفی بنواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کے بہت سارے جذبات۔‘

واضح رہے کہ کپتان فاطمہ ثنا انگلینڈ کی معروف دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئیں۔

آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کو برمنگھم فینکس نے وائلڈ کارڈ ڈرافٹ کے ذریعے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ فاطمہ ثنا کو آسٹریلیا کی لوسی ہیملٹن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا اور اس لیگ میں شرکت کے لیے انہیں 15 ہزار پاونڈ دیے جائیں گے۔

فاطمہ ثنا ایک ہی ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے اور تین وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کپتان بھی بن گئی ہیں جو ان کے آل راؤنڈ ٹیلنٹ کی واضح مثال ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818165/icc-shared-an-emotional-video-of-pakistani-captain-fatima-sana-2818165

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.