Native World News

ایران میں رجیم چینج ہوچکی، اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کیخلاف ناکام رہا؛ ٹرمپ

ایران میں رجیم چینج ہوچکی، اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کیخلاف ناکام رہا؛ ٹرمپ

میں جنگ جاری رکھ سکتا تھا لیکن دنیا میں کساد بازاری نہیں چاہتا، جی سیون اجلاس کے دوران نیوز کانفرنس

جینیوا: امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں جنگ جاری رکھ سکتا تھا لیکن دنیا میں کساد بازاری نہیں چاہتا، معاہدے پر جلد دستخط جلد ہوں گے ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا۔

جی سیون اجلاس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو ان پر دوبارہ حملہ کریں گے، ایران پر حملہ دو ہفتوں، تین ہفتوں یا پھر دو سال تک بھی جاری رہ سکتا ہے، ایران کے پاس کوئی نیوی، فوج یا جنگی جہاز موجود نہیں ہے، ایرانیوں کے پاس کوئی لیڈر نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ایرانی بہت سمجھ دار ہیں، ایران میں رجیم چینج ہوچکی ہے، اگر ڈیل نہ ہوتی تو آبنائے ہرمز نہ کھلتی، ایران کی قیادت ختم ہو چکی ہے لیکن اب ان کی نئی قیادت آچکی ہے، اب ڈیل ہوگئی ہے، تیل کی قیمتیں گر رہی ہیں، جی سیون ممالک بہت خوش ہیں کہ ہم نے ایران سے معاہدہ کر لیا ہے، پاکستان کے وزیراعظم نے کہا یہ بہت بڑا ایونٹ ہونے جارہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرلیتا تو اسرائیل تباہ ہوچکا ہوتا، مجھے لبنان کے حوالے سے نیتن یاہو سے اختلاف تھا اور اس سے کہا کہ وہ تحمل سے کام لیں، میں جنگ جاری رکھ سکتا تھا لیکن میں پوری دنیا میں کساد بازاری نہیں چاہتا، لبنان کے حوالے سے ہمارا نیتن یاہو سے تھوڑا سا اختلاف ہے، جب بھی حزب الله سے کوئی خطرہ اسرائیل میں داخل ہوتا ہے تو وہ عمارت کو گرا نہیں سکتا، جب حزب اللہ کے کے راکٹ اسرائیل کے کھلے علاقے میں گرتے ہیں تو جواب میں اسرائیل کو بیروت پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا، پاکستان اور قطر نے مذاکرات کیلئے بہت کام کیا، اتوار کو جو ڈیل ہوئی ہے،اس پر دستخط جلد ہوں گے ایران راضی ہے کہ وہ نہ ایٹم بم بنائے گا نہ حاصل کرے گا، مفاہمتی یادداشت کی ایک کاپی اسرائیل کو بھیجی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817989/iran-agrees-it-will-neither-build-nor-acquire-nuclear-bombs-trump-says-2817989

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.