Native World News

کراچی، نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی، نیو سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی مزار کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

زخمی ملزم کی شناخت شوکت اللہ ولد بچائے خان عمر 32 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817132/police-encounter-near-new-sabzi-mandi-karachi-one-robber-arrested-in-injured-condition-2817132/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.