میئر صادق خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے سر میں اتنی جگہ کیوں ہے
لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ سمجھ یہ بھی آنہیں آتی کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ شاید امریکی صدر کا مجھ پر دل آگیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر لندن کے میئر صادق خان ن کا رد عمل سامنے آگیا۔
اپنے ایک بیان میں میئر صادق خان نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ میرے لیے صدر ٹرمپ کے سر میں اتنی جگہ کیوں ہے؟
میئرلندن صادق نے کہا مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ صدر ٹرمپ مجھ میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ شاید امریکی صدر کا مجھ پر دل آگیا ہے۔
میئر صادق خان نے کہا شاید وجہ یہ ہے کہ میں ترقی پسند، کثیرالثقافتی، آزاد خیال اور کامیاب شہر کا میئر ہوں۔ صادق خان نے کہا گزشتہ ہفتہ بہترین شہر کا انعام 'لی کوان یو' جیتا شاید یہ ٹرمپ کو ناگوار گزرا۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ اور سر صادق خان کے درمیان اختلافات 2015 سے جاری ہیں، صدر ٹرمپ نے صادق خان کو برا آدمی اور برطانیہ کا خوفناک نمائندہ قرار دیا تھا، ٹرمپ نے کہا تھاکوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتا لیکن لندن کا میئر انتہائی نااہل ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.