Native World News

آزاد کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوانتشاری ایکشن کمیٹی قرار دے دیا

آزاد کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کوانتشاری ایکشن کمیٹی قرار دے دیا

آزادکشمیرکے عوام امن وامان قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں

آزادکشمیر کے امن اوریکجہتی کے درپے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے گمراہ کن ایجنڈے کوتمام طبقات مستردکرچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی سے آزادکشمیر کے دیہاڑی دار،مزدور،طالبعلم اور دیگرطبقات متاثرہورہے ہیں۔ آزادکشمیرکے عوام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انتشارپسندی اورلاقانونیت کی علامت بن کر سامنے آئی ہے۔

کالعدم کمیٹی کی طرف سے زبردستی بازاربند کرانے کی دھمکیوں نے تاجروں اورعام شہریوں کو مشکلات سے دوچار کررکھا ہے۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرنے والوں نے خود ہی غریبوں کا معاشی قتل عام شروع کررکھا ہے۔

کالعدم کمیٹی کے غیرذمہ دارانہ احتجاج سے سب سے زیادہ مزدوروں،ریڑھی بانوں اورچھوٹے دکانداروں کا نقصان ہورہا ہے۔ شرپسند کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں سے اس کا شرانگیزایجنڈا سب پرواضح ہوچکا ہے۔

آزادکشمیرکے عوام امن وامان قائم رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزادکشمیرمیں امن و امان اوریکجہتی کے درپے شرپسند عناصرکے خلاف فوری اورسخت قانونی کارروائی کی جائے۔

شرپسند ایکشن کمیٹی کی غیرقانونی سرگرمیوں کی مذمت سے ظاہرہوتا ہے کہ کشمیری عوام ریاستی موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817588/azad-kashmir-banned-joint-action-comittee-2817588

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.