Native World News

بھارت کا اندرونی مسائل کو بیرونی رنگ دے کر پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا

بھارت کا اندرونی مسائل کو بیرونی رنگ دے کر پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا

خانہ جنگی کی صورتحال کو چھپانے کیلئے مودی حکومت ہمیشہ الزام پاکستان پر دھر دیتی ہے

فالس فلیگ کی مکروہ تاریخ رکھنے والی مودی حکومت  کے  گودی میڈیا کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ پھر بےنقاب ہوگیا۔

گودی میڈیا نے جالندھر  میں  ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا الزام بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان  پر دھر دیا۔ بھارت نے جالندھر دھماکے میں ایک نام نہاد ملزم کو گرفتار کرکے اس کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا۔

بھارتی   میڈیا نے  پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا کہ جالندھر آئی ای ڈی دھماکہ پاکستان سے کال آنے پر ہوا ، گرفتار   ملزم  بھارتی پنجاب کا رہائشی ہے۔

گودی میڈیا نےمودی کی ایماء پر اندرونی خلفشار کو چھپانے کیلئے نام نہاد  ملزم کا نام بھی شہزاد بھٹی بتایا۔

ماہرین کے مطابق بھارت میں جاری خانہ جنگی کی صورتحال کو چھپانے کیلئے مودی حکومت ہمیشہ الزام پاکستان پر دھر دیتی ہے۔ توانائی بحران ، مہنگائی اور دیگر مسائل سےتوجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزام تراشی بی جے پی حکومت کا وطیرہ ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813141/india-prppaganda-against-pakistan-2813141

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.