Native World News

صرافہ بازار کارروائی سے متعلق ویڈیوز پر سخت نوٹس، ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی معطل

صرافہ بازار کارروائی سے متعلق ویڈیوز پر سخت نوٹس، ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی معطل

متعلقہ ایس ایچ او ایف آئی اے اے سی سی کراچی کو فوری طور پر معطل کیا ہے، ترجمان ایف آئی اے

صرافہ بازار کارروائی سے متعلق ویڈیوز پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کو معطل کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے صرافہ بازار کارروائی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او ایف آئی اے اے سی سی کراچی کو فوری طور پر معطل کیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی مشاہدے اور سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ مکمل صورتحال کا ادارہ جاتی سطح پر غیر جانبدارانہ اور شفاف جائزہ لیا جا سکے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون نے واضح کیا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی، غیر قانونی سرگرمیوں یا کسی بھی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ ایف آئی اے قانون کی بالادستی، شفافیت اور شہریوں کے اعتماد کے تحفظ کے لیے اپنے فرائض ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813324/strict-notice-on-videos-related-to-sarafa-bazaar-operation-sho-fia-anti-corruption-circle-karachi-suspended-2813324/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.