Native World News

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان کو 171 رنز کا ہدف

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان کو 171 رنز کا ہدف

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا۔

برمنگھم میں جاری میچ میں بھارت کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا 68 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 36، رچا گھوش 34، شفالی ورما 6، بھارتی فُلمالی 1 اور جمائمہ روڈریگیز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئیں۔

دیپتی شرما 12 اور شریانکا پاٹِل 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء اور سعدیہ اقبال نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رامین شمیم اور تسمیہ رباب 1، 1 وکٹ لے سکیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817506/pak-india-women-t20-2817506/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.