Native World News

مودی کے کھوکھلے دعوؤں کی حقیقت عیاں، بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار

مودی کے کھوکھلے دعوؤں کی حقیقت عیاں، بھارتی روپیہ تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار

رائٹرز نے بھارتی روپیہ کو 2026 کی ایشیاء کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا

بھارتی روپیہ کی تاریخی پستی نے ناکام بھارتی معیشت اور نااہل مودی کے جھوٹے دعوؤں کا پول کھول دیا۔

عالمی جریدہ رائٹرز نے بھارتی معیشت کی تباہی کو آشکار  کرتے ہوئے بھارتی روپیہ کو 2026 کی ایشیاء کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا۔

رائٹرز کے مطابق بھارتی روپیہ عالمی بانڈ ییلڈ میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، روپے کی گراؤٹ کیساتھ ساتھ بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔

رائٹرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2026 میں ایشیا کی سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بھارتی روپیہ مسلسل پستی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، 2026 کے وسط تک بھارتی روپیہ 96 فی ڈالر جبکہ سال کے آخر تک 98 روپے فی ڈالر تک گر سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق مودی نے مصنوعی طور پر سیاسی عزائم کیلئے روپے اور توانائی  قیمتوں کو کنٹرول میں رکھ کر دانستہ طور پر بھارتی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، مودی کی نااہلی اور ناکام اقتصادی پالیسیوں کا خمیازہ بھارتی عوام ہوشربا مہنگائی اور توانائی بحران کی شکل میں بھگت رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813852/indian-currency-hit-historic-low-2813852

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.