Native World News

22 سالہ بھارتی اداکارہ کی موت، ذہنی دباؤ اور ہراسانی کے الزامات سامنے آگئے

22 سالہ بھارتی اداکارہ کی موت، ذہنی دباؤ اور ہراسانی کے الزامات سامنے آگئے

کچھ لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر سنچیتا کو پریشان کر رہے تھے، والد کا الزام

بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی مبینہ خودکشی کے معاملے میں ان کے والد نے اہم انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی گزشتہ کچھ عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کر رہی تھی اور کئی مسائل سے پریشان تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے والد مچھندر اوگلے نے واقعے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا کہ سنچیتا اکثر اچانک افسردہ ہو جاتی تھی اور ذہنی طور پر پریشان رہتی تھی، تاہم اس نے کبھی اپنی پریشانی کی اصل وجہ اہلِ خانہ کو نہیں بتائی۔

مچھندر اگالے کا کہنا تھا کہ گھر والے بیٹی کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے مسلسل اس کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتے تھے، لیکن کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنا بڑا قدم اٹھا سکتی ہے۔

اداکارہ کے والد نے مزید دعویٰ کیا کہ سنچیتا کو مبینہ طور پر مالی معاملات اور دیگر مطالبات کے ذریعے مسلسل دباؤ کا سامنا تھا۔ ان کے مطابق کچھ لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کی بیٹی کو پریشان کر رہے تھے، جس کی مکمل تحقیقات ہونا ضروری ہیں۔

انہوں نے بھارتی حکام سے اپیل کی کہ اگر سنچیتا کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا زیادتی ہوئی ہے تو ذمے دار افراد کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 22 سالہ سنچیتا اوگلے کی موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ واقعے سے متعلق مختلف دعوے سامنے آ رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817894/death-of-22-year-old-indian-actress-allegations-of-mental-stress-and-harassment-surface-2817894/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.