Native World News

نشہ آور دوا پلاکر14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم اور اسکی بہن گرفتار

نشہ آور دوا پلاکر14سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے والا ملزم اور اسکی بہن گرفتار

ملزم اور اس کی بہن لڑکی کو ورغلا کر کوارٹر لےگئے، ملزم نے لڑکی کو نشہ آور دوا پلا کر ذیادتی کی اور وڈیوز بھی بنائی

لاہور میں نشہ آور دوا پلا کر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والے  ملزم کو غالب مارکیٹ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

1 روز قبل 14 سالہ لڑکی گھر سے اکیڈمی کیلئے جا رہی تھی، ملزم اور اس کی بہن متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ کوارٹر لے گئے، ملزم دانیال نے لڑکی کو نشہ آور دوا پلا کر زیادتی کی اور وڈیوز بھی بنائی ۔

ملزم وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر متاثرہ کو بلیک میل کرتا رہا، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی  نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج جینڈر سیل کے حوالے، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2818249/suspect-and-his-sister-arrested-for-sexually-assaulting-and-videotaping-a-14-year-old-girl-while-taking-narcotics-2818249

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.