Native World News

’بیٹ مین ٹو‘ کی اسٹار کاسٹ کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

’بیٹ مین ٹو‘ کی اسٹار کاسٹ کا اعلان، کون کون شامل ہے؟

یہ فلم یکم اکتوبر 2027 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی

ہدایتکار میٹ ریوز نے بالآخر اپنی آنے والی فلم ’دی بیٹ مین پارٹ ٹو‘ کی مرکزی کاسٹ کی منفرد انداز میں باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

60 سالہ فلم ساز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختلف کرداروں کی مختصر ویڈیوز اور دلچسپ پیغامات شیئر کرتے ہوئے اداکاروں کی واپسی کا اعلان کیا۔

میٹ ریوز نے سب سے پہلے رابرٹ پیٹنسن کی بروس وین کے روپ میں ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا، ’ہم دوبارہ مل رہے ہیں، میرے دوست‘۔

We meet again, my friend.. 🦇pic.twitter.com/YxYcHkuFN0

اس کے بعد جیفری رائٹ کی کمشنر جم گورڈن کے کردار میں واپسی کی تصدیق کی گئی۔

Here we go again, my friend.. 🦇pic.twitter.com/2RHouhNRPZ

اینڈی سرکس بھی ایک بار پھر الفریڈ پینی ورتھ کے کردار میں دکھائی دیں گے۔

Are you ready, my friend..? 🦇pic.twitter.com/xrHoHJ3BEV

ہدایتکار نے کولن فیرل کی ’پینگوئن‘ کے کردار میں واپسی کا اعلان بھی کیا جو اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Round two, my friend..? 🦇🐧pic.twitter.com/GidfMPAQG1

اس کے علاوہ جیمے لاسن اور گل پیریز ابراہم بھی بیلا ریئل اور مارٹینز کے کرداروں میں شامل ہوں گے۔

Welcome back to the fight, my friend.. 🦇pic.twitter.com/1sG1N2pwGK

Hey! Mr. Martinez! 😀🦇pic.twitter.com/uF1WBUkxEB

رپورٹس کے مطابق سیبسٹین اسٹین، اسکارلیٹ جوہانسن اور بیری کیوگھن بھی فلم کا حصہ بن سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے۔

واضح رہے کہ ’دی بیٹ مین پارٹ ٹو‘ یکم اکتوبر 2027 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813030/star-cast-of-batman-ii-announced-who-is-included-2813030

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.