Native World News

اسحاق ڈار سے ازبک وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف

اسحاق ڈار سے ازبک وزیرخارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو، پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعید وف کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاک از یک تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اور کثیر الجہتی امور و خطے کی مجموعی صور تحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

از یک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ثالثی کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے بر قرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813320/uzbek-foreign-ministers-telephone-conversation-with-ishaq-dar-praises-pakistans-peace-efforts-2813320/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.