Native World News

دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث رابطہ پل دریا برد ہوگیا

دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث رابطہ پل دریا برد ہوگیا

یہ رابطہ پل محض ایک ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا، تاہم دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پل بہہ گیا

چترال: دریائے چترال میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث برزیں گرم چشمہ لٹکوہ رابطہ پل دریا برد ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق یہ رابطہ پل محض ایک ماہ قبل تعمیر کیا گیا تھا، تاہم دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پل بہہ گیا۔

رابطہ پل کے دریا برد ہونے سے علاقے کے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت اور روزمرہ ضروریات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی آبادی نے متعلقہ حکام سے فوری متبادل انتظامات اور متاثرہ راستے کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817893/the-connection-bridge-in-the-chitral-river-was-blocked-due-to-high-water-level-2817893/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.