اس بیگ کی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار سے 5 لاکھ 76 ہزار امریکی ڈالر کے درمیان رکھی گئی تھی
ایک حیران کن اور انوکھے منصوبے کے تحت لاکھوں برس قبل معدوم ہوجانے والی ڈائنو سار کی نسل ٹی-ریکسکے ڈی این اے سے تیار کیا گیا دنیا کا پہلا ’ٹی-ریکس لیدر‘ ہینڈ بیگ نیلامی نیلامی میں فروخت نہ ہو سکا۔
’ڈائنوساروں کے بادشاہ‘ سے منسوب اس بیگ کی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار سے 5 لاکھ 76 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 11 سے 18 کروڑ پاکستانی روپے) کے درمیان رکھی گئی تھی۔
لیکن اس کی بولی بمشکل ہی ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے اوپر جا سکی اور اس وجہ سے یہ بیگ فروخت نہ ہوسکا۔
یہ منفرد منصوبہ دی آرگینائیڈ کمپنی، لیب-گرون لیدر لمیٹڈ اور وی ایم ایل کے اشتراک سے مکمل کیا گیا جبکہ اس خصوصی چمڑے کی تیاری نیوکیسل کی ایک لیبارٹری میں کی گئی۔
یہ تحقیق اس سائنسی کام پر مبنی ہے جس میں 1988 میں ریاست مونٹینا میں دریافت ہونے والے ایک ٹی-ریکس فوسل سے کولیجن کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا حاصل کیا گیا تھا۔
یہ فوسل اُس وقت دریافت ہونے والے ٹی-ریکس کے سب سے مکمل نمونوں میں شمار ہوتا تھا اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس میں خون کے پروٹینز بھی محفوظ تھے، اگرچہ اس دعوے پر سائنسی حلقوں میں آج بھی بحث جاری ہے۔
ماہرین نے اس کولیجن کے ٹکڑے کی مدد سے مصنوعی طور پر اندازہ لگایا کہ مکمل ٹی-ریکس کولیجن کی ساخت کیسی رہی ہوگی اور پھر اس معلومات کو استعمال کرتے ہوئے لیبارٹری میں تیار کردہ چمڑے کے خلیات میں شامل کیا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.