Native World News

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری

مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر تھی۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی تھی جس کے تحت پیٹرول 74 روپے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 67 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا تھا۔ اب حکومت نے انہی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2819386/big-reduction-in-kerosene-price-new-price-notification-issued-2819386

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.