فی الحال ڈیل کی نوعیت وہی ہے جو پہلے تھی، وائٹ ہاؤس اعلیٰ اہلکار
امریکی جریدے پولیٹیکوکی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی جوابی حملوں کے باوجود تہران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی کوششیں متاثر نہیں ہوئیں اور امن ڈیل اب بھی قریب سمجھی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔
وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اس وقت معاہدے کی صورتحال میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔
اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد امریکا نے ایران پر حملہ کر دیا
اہلکار کے مطابق فی الحال ڈیل کی نوعیت وہی ہے جو پہلے تھی اور ایران کے ساتھ کسی ممکنہ سمجھوتے کے امکانات اب بھی موجود ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تہران کے ساتھ معاہدہ اب بھی کافی قریب ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کے بعد خطے میں صورتحال حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ عسکری کارروائیاں جاری ہیں تاہم امریکی حکام اب بھی سفارتی حل کو ایک اہم آپشن کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.