پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرکے خود تھانے آکر اطلاع دی
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے 58 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر راڈ سے قتل کرنے کے مقدمے میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو 58 سالہ بیوی کو مبینہ طور پر راڈ سے قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ملزم اصغر علی کو پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، اصل حقائق تک پہنچنا ہے۔ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے 64 سالہ ملزم شوہر اصغر علی کے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرکے خود تھانے آکر اطلاع دی۔ ملزم کیخلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.