Native World News

31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

31 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

سرد پہاڑی علاقوں میں تعطیلات 31 جولائی تک ہوں گی، محکمہ تعلیم کا نوٹی فکیشن جاری

پشاور: محکمہ اعلی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی کالجوں اور یونیورسٹی میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست جبکہ سرد پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اس دوران امتحانات اور بی ایس چار سالہ پروگرام شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816934/summer-vacations-announce-31-august-2026-2816934/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.