Native World News

گھر سے 27 لاکھ کے زیورات چوری کرنے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار

گھر سے 27 لاکھ کے زیورات چوری کرنے والی ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار

زیر حراست ملزمہ اپنے والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی، پولیس

نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزمہ اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 6 تولہ طلائی زیورات اور طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

چوری کی واردات گھریلو ملازمہ کی بیٹی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر کی تھی۔ زیر حراست ملزمہ اپنے والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔

نیوٹاؤن پولیس کے مطابق تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے گھریلو ملازمہ کی بیٹی کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا انکشاف کیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2812693/accused-woman-arrested-along-with-accomplice-for-stealing-jewellery-worth-rs-27-million-from-house-2812693/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.